ریلوے کے عہدیداروں نے معذور بچی کی مدد کر کے دل جیت لئے دہلی:

  |    June 4th, 2020   |   0

ملک میں جاری کورونا وبا کی وجہ سے بہت سارے لوگ اپنی پریشانیوں میں الجھے ہوئے ہیں ، دوسروں کے لئے سوچنے کا وقت بھی نہیں مل رہا ہے۔ایسے ماحول میں بھی پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کام کر رہے ریلوے اہلکاروں نے ایک معذور لڑکی کی مدد کرکے انسانیت کی مثال قائم کی ہے۔ معذور لڑکی دونوں پیروں سے چلنے سے قاصر تھی۔

یہ لڑکی ٹرین سے احمدآباد سے پرانی دہلی اسٹیشن پہنچی تھی۔ اس کے بعد اسے نئی دہلی اسٹیشن سے ٹرین کے ذریعے بھوپال جانا تھا۔ جب ریلوے کے عہدیداروں نے اس لڑکی کو پلیٹ فارم پر دیکھا ،

اسٹیشن کے چیف ٹکٹ انسپکٹر وی کے تومر کی ہدایت پر ان کی معاون پرنسپل ٹکٹ انسپکٹر سپنا دتہ اور مسز سولوچنا نے لڑکی کو پلیٹ فارم سے وہیل چیئر پر بٹھایا۔ انہیں باہر لایا گیا ، جس کے بعد انہیں آٹو پر بیٹھا کر بھوپال کی ٹرین پکڑنے کے لئے اس لڑکی کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے لئے روانہ کیا گیا۔

ریلوے کے عہدیداروں نے بھوپال جانے میں بچی کی مدد کی اور راستے کے لئے کچھ رقم بھی دی۔ جہاں ریلوے کے افسران نے دیویانگ (معذور) بچی کی مدد کی ، وہیں ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے بھی اپنی ذمہ داری نبھائی