عید کے موقع پر صرورت مند مزدوروں میں سییوئیاں،دودھ اور ڈرائی فروٹ تقسیم

  |    May 24th, 2020   |   0

گریٹر نوئیڈا : لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ گھروں کو جانے سے قاصر ہیں۔ صنعتوں سے وابستہ ہزاروں کاریگروں اور مزدوروں کے سامنے معاشی بحران شدید ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عید کی رونق پھیکی سی پڑ گئی ہے۔ آٹو ڈرائیور ، ای رکشہ ڈرائیور بھی مالی پریشانی سے گذر رہے ہیں۔ گاڑیاں دو ماہ سے بند ہیں۔ دکانیں نہ کھلنے کی وجہ سے بہت سارے تاجر پریشان ہیں۔ تعمیراتی کام بند ہونے کی وجہ اور لاک ڈاؤن سے یومیہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کی عید کی خوشی ماند پڑ گی ہے۔

ایکو ویلیج ون کرکٹ ٹیم کے اشتراک سے نفووا کے ممبران نے ضرورت مند مزدوروں میں عید منانے کے لئے دودھ ، سیوئیاں خشک میوہ جات ، دودھ پاؤڈر ، چینی وغیرہ تقسیم کیں۔ گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں یہ کچی آبادیاں امراپالی ولا اور ایکو ولیج -2 کے پیچھے ہیں۔ نیفروا کے صدر ابھیشیک کمار نے بتایا کہ پیر کو عید ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام نہ ہونے کے سبب معاشی بحران پیدا ہوا ہے۔ نیفوا کے ممبران اور ایکویلیج ون کرکٹ ٹیم کے ممبروں نے مل کر عید منانے کے لئے ضرورت مند محنت کش بھائیوں کو سیویان ، ڈرائی فروٹس ، دودھ پاؤڈر اور شوگر پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کی کاوش کو کافی سراہا جا رہا ہے۔ ایکو ولیج ون ون کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے منیش کمار نے بتایا کہ پوری کرکٹ ٹیم لاک ڈاؤن کے دوران ، وقتاً فوقتاً گرینو ویسٹ کی کچی آبادیوں میں تیار کھانے تقسیم کرتے رہتے ہیں۔ اس موقع پر منیش کمار ، ششیر کمار ، شیام ٹھاکر ، امیت سنگھ اور راہول گرگ وغیرہ موجود تھے۔