آزاد پور منڈی میں ایک اور موت

  |    May 19th, 2020   |   0

نئی دہلی : دہلی کے آزاد پور سبزی منڈی میں کورونا سے متاثر پھلوں کا کاروبار کر نے والے بدر عالم چل بسے۔ بدر عالم کو پچھلے کچھ دن سے دہلی کے گنگارام اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں پیر کو ان کی موت ہوگئی۔

بدر عالم آزاد پور منڈی میں سی 80 کی دکان پر کاروبار کرتے تھے۔ کورونا انفیکشن کی وجہ سے مارکیٹ میں گذشتہ کچھ دنوں یہ 5 ویں موت ہے ، جس سے تاجروں کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے اور دہشت اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

منڈی میں ایک فروٹ تاجر کی موت کے بعد ، منڈی کے منتخب ممبر انیل ملہوترا نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج ہم کورونا کی وجہ سے منڈی کے 5 ویں ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں۔ منڈی میں کورونا بحران روکنے میں انتظامیہ غفلت برت رہی ہے ، A.P.M.C. ابھی بھی سوئے ہوئے ہیں ، منڈی کے چیئرمین عادل خان جان بوجھ کر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ منڈی میں احتیاطی تدابیر پر بالکل عمل نہیں کیا جارہا ہے اور نہ ہی وہاں سینیٹایزیشن کا کوئی نظام ہے۔